دبئی (آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے، باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان یاسر شاہ ایک درجے ترقی پاکر 5ویں نمبر پر آگئے ، جس میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نمبر ون بلے باز اور بھارت کے روی چندرن ایشون نمبر ون باؤلر ہیں۔پاکستان کے یونس خاں بیٹنگ رینکنگ میں بدستور چوتھے اور کپتان مصباح الحق 12ویں اور اظہر علی13ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان یاسر شاہ ایک درجے ترقی پاکر 5ویں نمبر پر آگئے ہیں،آل راؤنڈر کی رینکنگ میں بھارت کے ایشون پہلے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے ،بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے ،جوئے روٹ دوسرے ،کین ولیمسن تیسرے ،یونس خان چوتھے ،ہاشم آملہ 5ویں ،اے بی ڈویلیئرزچھٹے ،ڈیوڈ وارنر 7ویں ،ایڈم ووگز 8ویں ،اجنیکیا ریہانے 9ویں ، کپتان مصباح الحق 12ویں، اظہر علی13ویں اور اسد شفیق 17ویں نمبر پر موجود ہیں۔باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے ،رنگنا ہیراتھ 2درجے ترقی پاکردوسرے ،ڈیل سٹین تیسرے ،جمیز اینڈرسن چوتھے ،یاسر شاہ ایک درجے ترقی پاکر 5ویں ،وہاب ریاض 25ویں ،راحت علی32ویں نمبر پر موجود ہیں۔آل راؤنڈر کی رینکنگ میں بھارت کے ایشون پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے،بن سٹوکس تیسرے ،معین علی چوتھے اور جدیجہ5ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی آفر لگا دی
-
ہونڈا 125, ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف
-
فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی
-
بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں
-
کرکٹ کی دنیا کی حیران کن خبر 5 بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا
-
تہران میں کیا دیکھا
-
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
-
18 سالہ نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
راولپنڈی، مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ، ملزم گرفتار
-
11سالہ بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا
-
مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
انڈونیشیا میں مسافر طیارہ اڑان بھرنےکے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا















































