بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جب زلزلہ آیا تو پاکستانی کھلاڑی کیا کررہے تھے؟قابل تحسین انکشاف

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے موقع پر پاکستان کی من کرکٹ ٹیم نیلسن ٗ وومن کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ کے ہوٹلوں میں قیام پزیر تھیں۔پاکستان کی من ٹیم کے مینجر وسیم باری نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں آنے والے شدید زلزلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جس وقت زلزلہ آیا توکچھ پاکستانی کھلاڑی عبادت کررہے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ ہوٹل کے اسٹاف نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ہوٹل کی چھٹی اور ساتویں منزلوں سے نکلالنے میں مدد فراہم کی۔بعد ازاں پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ثناء میر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی خیریت کی تصدیق کی

۔خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقے میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی وجہ سے ایک چھوٹے تسونامی نے جنم لیا تھا تاہم اس سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔اس سے قبل فروری 2011 کرائسٹ چرچ میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 185 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ آسٹریلین اور پیسیفک ٹیکٹونک پلیٹوں کا درمیانی علاقہ ہے، یہ مقام رنگ آف فائر کے نام سے معروف ہے اور یہاں سالانہ 15000 زلزلے کے چھٹکے ریکارڈ ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…