پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

انگلش کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں ایک بار پھر توسیع کردی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی آف اسپنر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی ہے جس کے بعد اب وہ بھارت کے خلاف موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ تک انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہوں گے

تاہم پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث انگلش ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے ویزے میں توسیع کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے رواں برس جولائی میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کی تھیں اور

ان کی کوچنگ میں انگلش اسپنرز کی کارکردگی میں کافی نکھار نظر آیا جس کے بعد ای سی بی نے دوسرا کے موجد کے ساتھ کنٹریکٹ میں بنگلا دیش اور بھارت کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ تک توسیع کردی تھی۔بھارت کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عادل راشد نے ثقلین مشتاق کی جانب سے دیئے گئے پلان کے مطابق بولنگ کی اور اپنی ٹرن کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کے لئے مشکلات پیدا کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…