جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

ڈیرن سیمی کودبنگ انداز مہنگا پڑ گیا ، حکام نے بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ان سٹن(آن لائن)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کو سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنانے والے تجربہ کار بلے باز ڈیرن براوو کو سہ فریقی سیریز کے لیے ٹیم سے باہر کردیا گیا۔27 سالہ براوو کو زمبابوے میں میزبان اور سری لنکا کے ساتھ شروع ہونے والی سہ فریقی سیریز سے واپس بلا کر جیسن محمد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ڈیرن براوو کو سینڑل کنٹرکٹ میں سی کیٹگری میں رکھا تھا جس پر انھوں نے احتجاج کرتے ہوئے بورڈ کے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔براوو نے اپنے ٹویٹ میں بورڈ کے سربراہ ڈیو کیمرون کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آپ گزشتہ چار سالوں سے ناکام ہورہے ہیں اور آپ مستعفی کیوں نہیں ہورہے ہیں،ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ بورڈ نے براوو کو ان کے خراب رویے کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا ہے کیونکہ انھوں نے اپنے کنٹریکٹ کے حوالے سے بورڈ پر تنقید کی تھی اور ان کی جگہ جیسن محمد کو شامل کیا گیا ہے،براوو نے اب تک ویسٹ انڈیز کی جانب سے 95 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں اور 2ہزار 595 رنز بنا چکے ہیں۔دوسری جانب آل راؤنڈرجیسن محمد نے حال ہی میں اے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے سری لنکا اے کو سیریز میں 0۔3 سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا جہاں انھوں نے بالترتیب 105، 58 اور 14 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ آف اسپنر سنیل نرائن نے ذاتی وجوہات کے باعث سیریز سے دست برداری کا فیصلہ کیا جس کے بعد دیوندرا بشو کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا آغاز 14 نومبر کو ہوگا اور 27 نومبر تک یہ سیریز جاری رہے گی۔#/s#

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…