جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

محمد عامر کی سپیڈ میں کمی نہیں بلکہ کس چیز میں پیچھے ہیں ، وسیم اکرم نے بڑی وجہ بتا دی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق پاکستانی آل راؤنڈر وسیم اکرم نے کہاہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی رفتار میں کمی نہیں آئی البتہ سوئنگ ضرور کم ہوئی ہے۔بی بی سی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پیسر کو جب ایک اچھی وکٹ پر بولنگ کا موقع ملا تو مسئلہ حل ہو جائیگا یہ اتنی پریشان کن بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ محمد عامر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی پاداش میں 5 سالہ پابندی مکمل ہونے کے بعد اس سال جنوری سے دوبارہ پاکستانی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں ٗانٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے وہ اب تک 6 ٹیسٹ میچز میں 18 ٗ9 ون ڈے انٹرنیشنل میں 12اور13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 11وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔پی ایس ایل کے سفیر وسیم اکرم نے ایونٹ کو پاکستانی کرکٹ کے مستقبل کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کے 2،3ایونٹس کے بعد سے بھارت کو باصلاحیت کرکٹرز ملنا شروع ہوئے تھے، ٹیلنٹ تو ان میں پہلے بھی موجود تھا لیکن بھرپور اعتماد بھی آگیا تھا کہ وہ بھی بڑے کھلاڑیوں اور بڑی ٹیموں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، یہی کچھ پاکستان سپر لیگ بھی کریگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…