پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک بھارت کرکٹ سیریز ۔۔۔ آئی سی سی نے نوٹس لے لیا ۔۔ کیا ہونے جا رہا ہے ؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز میں تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے معاملہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے سپرد کر دیا۔آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ معاملے کو ایونٹ ٹینیکل کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے جس پر کمیٹی جتنا ممکن ہو جلدی فیصلہ کرے گی اور اس کو اعلامیے کے ذریعے میڈیا کو کردیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور انڈیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز رواں سال اکتوبر سے قبل ہونا تھی لیکن ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کو سیریز کو کسی غیرجانب دار مقام پر کھیلنے کی پیش کش سے آگاہ نہیں کیا۔پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان سیریز اس لیے طے کی گئی تھی کہ ورلڈ کپ 2017 میں ٹیموں کا انتخاب ہوجائے۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق فروری 2017 سے قبل سرفہرست 4 ٹیمیں ویمن ورلڈ کپ میں جگہ بنائیں گے جبکہ دیگر چار ٹیمیں کوالیفائنگ مرحلے سے گزر کرسامنے آئیں گی جس کا انعقاد فروری 2017 میں ہوگا۔پی سی بی اہلکار نے امید کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی جانب سے کھیلنے سے انکار کی صورت میں پاکستان کو 6 پوائنٹس حاصل ہوں گے’۔آئی سی سی کی درجہ بندی میں ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا 8 پوائنٹس کے ساتھ ساتواں نمبر ہے اور اگر پاکستان کو 6 پوائنٹس مل گئے تو دونوں ٹیموں کو براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔پاکستان اور انڈیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان ایک مقابلہ 29 نومبر کو طے ہے جو تھائی لینڈ میں ایشیا کپ کے دوران کھیلا جائے گا۔واضح رہے پاکستان اور انڈیا کیدرمیان کرکٹ سیریز سیاسی تنا کے باعث ممکن نہیں ہوپارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…