جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

’’کھلاڑیوں کے وارے نیارے ہو گئے‘‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاوضے میں کتنا اضافہ کر دیا؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے اپنے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کو پرکشش بنانے کے لئے فرسٹ کلاس میچ کی فیس میں دس ہزار روپے فی میچ اضافہ کردیا ہے ،یہ فیصلہ ایسے وقت میں جبکہ ملک کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی چھٹے مرحلے میں تھا پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے لئے اپنے پندرہ سے زائد کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلے ہی نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے۔اس طرح تقریبا دو درجن سے زائد کھلاڑی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے قائد اعظم ٹرافی کی کشش اور اہمیت کم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سیزن کے دوران صف اول کے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے دوران ریلیز کرنے کی بازگشت لاہور میں گورننگ بورڈ اجلاس میں سنائی دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کو پرکشش بنانے کے لئے فرسٹ کلاس میچ کی فیس میں دس ہزار روپے فی میچ اضافہ کردیا ہے۔اس وقت ریجن کے کھلاڑی کو ایک فرسٹ کلاس میچ کے لئے پندرہ ہزار روپے ملتے ہیں۔یہ رقم بڑھ کر 25ہزار روپے ہوجائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجن کے ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم چار گیسٹ کھلاڑی کھلاسکتی ہے۔پی سی بی گیسٹ کھلاڑیوں کو کھلانے کے معاملے کو لازمی قرار دینا چاہتا تھا تاہم کے سی سی اے کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے اس تجویز کو رد کردیا اور کہا کہ یہ استحقاق ریجن کے پاس ہونا چاہیے کہ وہ گیسٹ کھلاڑی کہلا سکتے ہیں یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…