اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میسر اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق معروف بلے باز اور کپتان محمد یوسف کو قومی ٹیم کا نیا کرکٹ کوچ بننے کی پیشکش کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ بننے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محمد یوسف کو ایک سال کا کونٹریکٹ دینے کی پیشکش کی ہے جسے قبول کرنے کی صورت میں انہیں سابق زمباوین کرکٹر گرانٹ فلاور کی جگہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی جگہ سنبھالنی ہوگی ۔ علاوہ ازیں ٹیم منیجمنٹ پر منحصر ہے کہ وہ انہیںقومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کی مدد کو بھیج سکتی ہے ۔
واضح رہے کہ محمد یوسف کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ۔ محمد یوسف پہلے مسیحی مذہب سے تعلق رکھتے تھے ۔ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی تبلیغ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا ۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے کون سے عظیم پاکستانی بلے باز کو رکھا جا رہا ہے ؟ کرکٹ کے دیوانے جان کر خوش ہو جائیں گے
8
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں