واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )رفتار کو چکما دینے والا دنیا کا تیز ترین ایتھلیٹ بوسسین بولٹ گھوڑ ے کی لات سے بال بال بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا تیز ترین انسان یوسین بولٹ آسٹریلیا میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران گھوڑے کی لات کا نشانہ بننے والا تھا کہ اس کی پھرتی کام آگئی۔جمائیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ اپنے ساتھی ایتھلیٹس کے ہمراہ ریس ٹریک کے قریب کھڑے تھے کہ اسی دوران ایک گھوڑے نے بے قابو ہوکر لات ماردی تاہم یوسین بولٹ اس حملے کے فوری بعد پیچھے ہٹ گئے اور اپنی خوش قسمتی پر بے ساختہ ہنس پڑے۔واقعے کو کمیرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیاجسے بعد میں سوشل میڈیا پر بھی خوب دیکھا جا رہا ہے۔