اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’دے مار ساڑھے چار ‘‘ پاکستان کا برا وقت ۔۔ آسٹریلیا نے چاروں شانے چت کر دیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں آسٹریلیا نے گرین شرٹس پرگولزکی بوچھاڑ کردی،فاتح ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں8-1 کی فتح سے حریف کو دوسری سے چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا، ٹام کریگ نے ہیٹ ٹرک مکمل کی، ریان پروکٹر نے2 بار گیند کو جال کے اندر پھینکا جبکہ فریزر، میکس ہینڈری اور بلیک گوور نے ایک، ایک گول کیا، پاکستانی ٹیم کا واحد گول محمد عتیق نے بنایا، دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے نیوزی لینڈ پر4-2 سے ہاتھ صاف کیا جبکہ جاپان نے ملائیشیا کو ایک کے مقابلے میں2 گول سے زیر کرلیا، ہفتے کو ایونٹ کے مزید3 میچز ہوں گے، پاکستانی ٹیم پہلے مرحلے کے آخری مقابلے میں جاپان کیخلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔تفصیلات کے مطابق سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں گذشتہ روز مزید3 میچزکا فیصلہ ہوگیا، آسٹریلیا، جاپان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کامیاب رہیں، آسٹریلیانے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں8گول کے بڑے مارجن سے ہرا کر دوسرے سے چوتھے نمبر پر دھکیل دیا، میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی نفسیاتی دباؤ کا شکار رہے جس کا بھرپور فائدہ کینگروز نے اٹھایا اور70منٹ کے کھیل میں8 بار گیند کو جال کے اندر پھینک کر میچ کانتیجہ اپنے نام کیا۔کھیل کے آغاز میں ہی آسٹریلوی پلیئرز خطرناک موڈ میں نظر آئے اور انھوں نے گرین شرٹس کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ابتدائی20 منٹ میں3 گولز کی سبقت حاصل کر لی،5ویں منٹ میں ٹام کریگ آسٹریلیا کی طرف سے ابتدائی گول کرنے میں کامیاب ہو گئے،12ویں منٹ میں ٹام نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کردی،16ویں منٹ میں بلیک گوور نے پنالٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے اسکور3-0 کر دیا،25ویں منٹ میں محمد عتیق نے گیندکو جال کا راستہ دکھا کر پاکستانی ٹیم کا خسارہ کم کرنا چاہا،34ویں منٹ میں ٹام گریگ نے نہ صرف گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ اسکور4-1 کر کے کینگروز کی میچ پر گرفت بھی مضبوط بنا دی۔دوسرے ہاف میں بھی آسٹریلوی ٹیم نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور مزید 4 گول کر کے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا، ریان پروکٹر نے2 بار گیند کو جال کے اندر پھینکا جبکہ فریزر اور میکس ہینڈری نے ایک، ایک گول کیا، میچ میں ناکامی کے بعد پاکستان دوسرے سے چوتھے نمبر پر آگیا، یاد رہے کہ گرین شرٹس نے ایونٹ میں مجموعی طور پر4 میں سے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی، ایک میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ ایک برابری کی سطح پر ختم ہوا۔پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان اور انگلینڈ دونوں کے7، 7 پوائنٹس ہیں لیکن بہتر گول اوسط کی وجہ سے انگلش ٹیم تیسری پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہی، ا?سٹریلیا10پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…