بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شارجہ میں محمدعامرکے ساتھ ایساکیاکچھ ہوگیاکہ معروف کھلاڑی غصے سے لال پیلے ،سوشل میڈیاپردھوم مچ گئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کوایک طرف توویسٹ انڈیزسے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی ہے لیکن اسی وقت شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے دن عامرکا مضحکہ خیز رن آؤٹ سوشل میڈیا پردھوم مچ گئی اورمحمدعامرکے آوٹ ہونے کوسوالیہ نشان قراردے دیاگیا، ویسٹ انڈین فیلڈر روسٹن چیس کی شاندار فیلڈنگ نے پاکستانی پلیئرکو وکٹ سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بائولرمحمدعامر نے سپنر دیویندرابشو کی گیند پر لانگ آن پوزیشن پر اونچا اسٹروک کھیلا، گیند بظاہر باؤنڈری لائن کے باہر جاتی دکھائی دے رہی تھی،مگر باؤنڈری لائن کے قریب موجود روسٹن چیس نے اچھل کر اسے ایک ہاتھ سے روکا اور فیلڈ کے اندر اچھال دیا، اس دوران وہ باؤنڈری لائن سے باہر چلے گئے تھے۔دوسری جانب محمدعامر سٹروک کھیلنے کے بعد چھکے کےلئے پُراعتماد تھے لیکن چیس نے سنبھلنے کے بعد گیند نان سٹرائیک اینڈ پر موجود اپنے کپتان جیسن ہولڈر کو تھرو کی،انہوںنے بآسانی سے عامر کو رن آؤٹ کردیا، دلچسپ امر یہ ہے کہ کریز تک پہنچنے سے قبل عامر کے ہاتھ سے بیٹ بھی گر پڑا تھا، یوں ٹی وی امپائر نے ایک آسان فیصلہ دے دیااورمحمدعامرکوپویلین مجبوری میں آناپڑاجبکہ اس وقت وہ شدید غصے میں دکھائی دیئے کہ ان کوغلط آئوٹ قراردیاگیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…