لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )انتظامیہ نے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے،ٹورنامنٹ آئندہ سال 9فروری سے7مارچ تک کھیلا جائے گا،پی ایس ایل کا فائنل 7مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ کے لیگ میچز دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھی 9فروری کو دبئی کر کٹ سٹیڈیم میں منعقد ہو گی
اورافتتاحی میچ دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی کوششیں کامیاب ہو گئیں ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال 9فروری سے منعقد کرانے کا اعلان کر دیا ہے،پی ایس ایل کا فائنل 7مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ دوبارہ کھلنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے،پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں 5فرنچائز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی،پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھی 9فروری کو منعقد ہو گی،افتتاحی میچ دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا۔