شارجہ(آئی این پی)قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اسد شفیق نے شرمناک اعزاز اپنے نام کرلیا۔30سالہ اسد شفیق ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے سپیشلسٹ بلے بازوں میں کیریئر میں 2مرتبہ کسی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔ اسد شفیق اس سے پہلے دورہ انگلینڈ میں بھی برمنگھم ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں صفر کی خفت سے دوچار ہوئے تھے ۔جبکہ دوسری جانب پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے چرچے امریکی ٹی وی سیریز تک پہنچ گئے۔امریکی ٹی وی چینل کی سیریز نیوز روم کے ایک سین میں اٹلانٹس کیبل نیوز کے پروڈیوسر جیری دنتانا ایک ٹویٹ پڑھتے ہوئے مصباح الحق کے نام پر چونکتے ہیں اور تفصیلات جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ مصباح الحق ایک کرکٹر ہیں۔ نیوز روم امریکی ٹیلی ویڑن پر نشر ہونیوالی ایک ڈرامہ سیریز ہے آرون سورکن کی تخلیق میں سیاست کو موضوع بنایا گیا ڈرامے کے تصوراتی ٹی وی چینل اے سی این میں دکھا گیا ہے کہ ایک ٹی وی اینکر ول مک آوائے (جیف ڈینیئلز) اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک نیوز شو کرتے ہیں جس میں وہ کارپورٹ اور تجارتی معاملات میں حائل رکاوٹوں اور آپسی جھگڑوں کو زیر بحث لایا جاتا ہے
تجربہ کار بلے باز اسد شفیق نے شرمناک اعزاز اپنے نام کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی آفر لگا دی
-
ہونڈا 125, ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف
-
تہران میں کیا دیکھا
-
فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی
-
بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں
-
کرکٹ کی دنیا کی حیران کن خبر 5 بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا
-
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
-
18 سالہ نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
راولپنڈی، مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ، ملزم گرفتار
-
11سالہ بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا
-
مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی
-
ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں کی بچی سے مبینہ زیادتی
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا















































