جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے سکواش لیجنڈ جہانگیر خان کا ایسا ریکارڈ جو آج تک کوئی نہ توڑ سکا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لیجینڈ جہانگیر خان کی شہرت ایک ناقابل شکست سکواش کھلاڑی کے طور پر رہی ہے اور کہا جاتا ہے کہ انھوں نے لگاتار 555 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔لیکن ایک نئی کتاب میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد 555 سے کہیں کم ہے جبکہ جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ اگر نمائشی اور دیگر میچز کو بھی شمار کیا جائے تو یہ تعداد کہیں زیادہ ہوگی۔خیال رہے کہ سنہ 1981 اور 1986 کے درمیان تقریبا ساڑھے پانچ سال تک جہانگیر خان ناقابل تسخیر رہے۔لیکن کتاب کے مصنفین روڈ گلمور اور ایلن تھیچر کا کہنا ہے کہ اس زمانے میں کوئی میچوں کا باضابطہ ریکارڈ نہیں رکھتا تھا۔انھوں نے کہا کہ یہ واقعتاً غلط تعداد ہے بہرحال جہانگیر خان کے پاس تمام کھیلوں میں لگاتار میچ نہ ہارنے کا ریکارڈ ہے۔گلمور نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: ‘اس زمانے میں کوئی بھی ان کے میچوں کا ریکارڈ نہیں رکھتا تھا اور اس زمانے کی خبروں میں ایک بار بھی اس کے متعلق کوئی بات نہیں آئی۔جہانگیر خان مسلسل ساڑھے پانچ سال تک ناقابل شکست رہے’ہمارے خیال سے یہ تعداد کافی کم ہو گی۔ اگر انھوں نے پانچ سال تک سارے 20 ٹورنامنٹ میں ہر سال شرکت کی تب بھی یہ تعداد کم ہوگی۔’دوسری جانب جہانگیر خان نے کہا کہ ‘اگر آپ سارے میچوں کا حساب لگائیں تو یہ تعداد کہیں زیادہ ہوگی کیونکہ میں نے بہت سے نمائشی اور انویٹیشنل میچوں میں بھی شرکت کی ہے اور میں ان میں بھی کامیاب رہتا تھا۔’انھوں نے کہا: ‘555 صرف میرے ٹورنامنٹ کے میچوں کی تعداد ہوگی۔ لیکن اگر آپ سارے میچز کو لیں تو یہ تعداد چھ سات سو کے درمیان ہوگی کیونکہ میں اس وقت ہارتا نہیں تھا۔’جہانگیر خان کی لگاتار جیت کے سلسلے کو نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راس نارمن نے 1986 میں توڑا تھا جبکہ وہ 1993 میں ریٹائر ہو گئے تھے۔جہانگیر خان نے 1982 سے 1991 کے درمیان چھ مرتبہ ورلڈ اوپن اور دس مرتبہ برٹش اوپن مقابلے جیتے تھے۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…