اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام کا مذاق اڑانے والے برطانوی ایتھلیٹ لوئی سمتھ پر دو ماہ کی پابندی عائدکر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام کا مذاق اڑانے کےالزام میں برطانوی جمناسٹ اور چار مرتبہ اولمپکس میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ لوئی سمتھ پر دو ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کو لیک کیے جانے والے ایک وڈیو میں جسے لوئی سمتھ نے خود ریکارڈ کیا تھا انہیں اس وقت قہقے لگاتا ہوا دکھایا گیا ہے جب ریٹائرڈ جمناسٹ لیوک کارسن اسلامی عبادات کی نقل اتار رہے ہیں۔سمتھ جنہوں نے سنہ 2016 کے اولمپکس کھیلوں میں پومل ہارس میں سلور میڈل حاصل کیا تھا نے بعد میں کہا کہ انہیں اپنے بے وقوفی پر مبنی افعال پر شدید پشیمانی ہے۔سمتھ برطانیہ کے سب سے مشہور جمناسٹ ہیں اور انہیں نے 2012 میں بی بی سی کا سٹرکٹلی کم ڈانسنگ شو جیتا تھا۔