پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم کی ایسی کارکردگی ۔۔قوم حیران رہ گئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان او رویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جیسن ہولڈر نے شاہینوں کے پر کاٹ دیئے مہمان کپتان نے پہلی تین وکٹیں اڑا کر میچ پر گرین شرٹس کی گرفت کمزور کر دی تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 87 رنز پر4 وکٹیں گنوا دیں۔ گرین شرٹس کو ویسٹ انڈیز پر اکتیس رنز کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کےمطابق شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے دو سو چوالیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا اور اگلی چار وکٹوں پر اپنے مجموعی اسکور میں ترانوے رنز کا اضافہ کیا۔ پہلی اننگز کے اختتام پر مہمان ٹیم کو گرین شرٹس پر چھپن رنز کی برتری حاصل تھی جو اس نے اوپنر کریگ براتھویٹ کے شاندار ایک سو بیالیس رنز کی بدولت قائم کی۔ پچانوے رنز کے ساتھ میدان میں آنے والے بریتھوایٹ نے تیسرے روز مزید سینتالیس رنز بنا ڈالے۔ پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلی چار وکٹیں اڑتالیس رنز پر گر چکی تھیں۔ اوپنر سمیع اسلم نے سترہ رنز بنائےجبکہ اسد شفیق اور یونس خان کھاتا ہی نہ کھول سکے کپتان مصباح الحق بھی صرف چار رنز بنا کر چلتے بنے۔کریز پر اس وقت اظہر علی پینتالیس اور سرفراز احمد انیس رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جیسن ہولڈر نے تین اور چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…