شارجہ(آئی این پی)پاکستانی سپن باؤلر یاسر شاہ 19 ٹیسٹ میچوں میں سب سیزیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ، لیگ سپنر نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں انجام دیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل یاسر شاہ اٹھارہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 112 وکٹیں لینے کا انگلینڈ کے جارج لوہمین اور سڈنی بارنس کا عالمی ریکارڈ برابر کر چکے تھے۔جارج لوہمین اٹھارہ ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو گئے تھے جبکہ سڈنی بارنس انیس ویں ٹیسٹ میں کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں مارلن سیموئلز کو ایل بی ڈبلیو کر کے یاسر شاہ نے انیس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔یاسر شاہ اس سے قبل تیرہویں ، چودہویں اور پندرہویں ٹیسٹ میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں ، یاسرشاہ کے تیرہ ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد چھیاسی، چودہ میں ستاسی اور پندرہ ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد نوے تھی۔
سعید اجمل کے بعد پاکستان کو ایک اور جادوگر سپنر مل گیا ، بڑا اعزا ز اپنے نام کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بہاولپور میں نوجوان سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین گرفتار، حیران کن انکشاف
-
حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی
-
نصیب کی مکھی
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ضم کر کے نیا پے سکیل جاری کرنے کا فیصلہ
-
بغیراجازت ذاتی واش روم کا استعمال؛ ایم پی اے کے بیٹے کوGet Lost ” کہنے پر ڈی پی او کا تبادلہ“
-
کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
سونے کی قیمت میں ہو شربا اضافہ
-
شاہی خاندان کی بہو شوہر کی محبوبہ کی فائرنگ سے زخمی
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی
-
مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے والے ثاقب چڈھر کے خلاف ایک اور خاتون نے مقدمہ کردیا
-
چکوال میں سی سی ڈی نے ڈاکو سمجھ کر اوورسیز پاکستانی خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کردی
-
آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل میں اضافہ
-
باپ نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے پر بیٹی داماد کو ہلاک کردیا



















































