پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آپ کا بیٹا بڑا ہو کر کس ملک کیلئے کھیلے گا؟ ثانیہ مرزا کا سوال پر ایسا جواب کہ جان کر داد دینگے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسلوژو رپورٹ) معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مراز نے بھارتی ٹی وی پروگرام میں دلچسپ انکشاف کر دیا۔ بھارتی نجی ٹی وی پروگرام میں ثانیہ مرزا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کا بیٹا اگر بڑا ہو کر سپورٹس مین بن گیا تو وہ کس ملک کی طرف سے کھیلے گا؟ بھارت یا پاکستان؟ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تو میں توبہ کرتی ہوں کہ وہ سپورٹس مین نہ ہی بنے۔ثانیہ مراز نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ سپورٹس مین نہ بنے ، ہو سکتا ہے وہ ٹیچر، اداکار یا کچھ اور بن جائے۔ ہم نے اس بارے میں ابھی سوچا نہیں۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہمارا بیٹا کچھ بھی بن جائے تو یہ اس کی مرضی پر منحصر ہوگا کہ وہ جس مرضی ملک کی نمائندگی کرے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے اپنے بھارتی ہونے پر فخر ہے اور شعیب ملک کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم دونوں کواس بات پر فخر ہے کہ ہم کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں ملکوں کیلئے محبت اور امن کا پیغام رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…