بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

دبئی کا تاریخی ٹیسٹ میچ سنسنی خیز صورتحال اختیار کر گیا۔۔آج آخری دن میں کیا ہوگا؟ بڑی خبر

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے 8 وکٹیں درکار ہیں جب کہ مہمان ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے مزید 251 رنز بنانا ہوں گے۔دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ ویسٹ انڈیز نے 346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنا لئے۔کھیل کے چوتھے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 357 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور فالو آن کا شکار ہوگئی تاہم پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فالو آن کرانے کے بجائے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر سمیع اسلم کے سوا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اورپوری ٹیم صرف 123 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔پہلی اننگز میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہر علی صرف 2 رنز بناسکے جب کہ اسد شفیق5، بابراعظم 21، کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد 15،15، محمد نواز بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے اس کے بعد آنے والے وہاب ریاض 5، یاسر شاہ 2، محمد عامرایک جب کہ سہیل خان ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیوندرا بشو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہر علی کی ٹرپل سنچری کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 579 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی تھی جس کے جواب میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 357 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دوسری اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جل سے جلد آؤٹ کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…