اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیانے جاوید میانداد اورشاہد آفریدی کے درمیان ناراضی کوبھی نہیں چھوڑااوران دونوں پاکستانی ہیروزکے بارے میں بھی بھارتی میڈیانے اپنے پاکستان دشمن اندازمیں پیش کیا۔ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیاکہ یہ جھگڑاس وقت شروع ہواجب جاوید میانداد نے ایک ٹاک شومیں شاہد آفریدی کوپیسوں کے پیچھے بھاگنے والاکہاتوجواب میں شاہد آفریدی نے کہاکہ جاوید میانداد کے بارے میں کہاکہ ان کوہمیشہ پیسوں کامسئلہ رہاہے جس کے بعد دونوں کاتنازعہ شدت اختیارکرگیااورشاہد آفریدی نے جاوید میاندادکوقانونی نوٹس بھیجنے کی دھمکی دیدی۔اس موقع پربھارتی میڈیانے جاوید میانداداورشاہد آفریدی کے درمیان صلح کودراصل انڈرورلڈڈان دائود ابراہیم کی دھمکی قراردیاہے ۔بھارتی میڈیانے کہاکہ دائود ابراہیم کیونکہ جاوید میانداد کے سمدھی ہیں ۔انہوں نے شاہد آفریدی کوخود فون کیااوران کوکہاکہ وہ قانونی نوٹس بھیجیں گے تونتائج بھی بھگتیں گے اورشاہد آفریدی دائود ابراہیم کی باتیں سنتے رہے اورایک لفظ نہیں کہہ پائے ۔بھارتی میڈیانے دعوی کیاکہ شاہد آفریدی نے جاوید میانداد سے صلح دائودابراہیم کی دھمکی آمیزکال پرکی ۔
Shahid Afridi-Javed Miandad spat Dawood Ibrahim… by dublewz
آفریدی داؤد ابراہیم کی کال سے اتنا ڈر گیا کہ اس نے میانداد سے ۔۔ آفریدی اور میانداد کی کل ہونے والی صلح پربھارتی میڈیاکس طرح رپورٹ کرتارہا؟
16
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں