اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجا کا کہنا ہے کہ موجودہ قومی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیض راجا کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کی موجودہ ٹیم کے پاس دنیا کی بہترین ٹیم بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں’۔پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز ایک سنگ میل تھی اور اوول کے میدان میں کامیابی کسی بھی پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ میں سب سے بڑی کامیابی تھی’۔پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں کی سیریز میں 2 میچ جیت کر سیریز برابر کی تھی جبکہ اوول کے مقام پر سیریز کے آخری میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔رمیض راجاکا ٹیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ‘ان کے پاس مڈل آرڈر میں یونس خان، مصباح الحق اور اسد شفیق کی صورت میں بہترین بلے باز ہیں جس کے بعد معیاری وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور ورلڈ کلاس لیگ اسپنر یاسر شاہ موجود ہیں’۔
سابق کپتان نے اظہرعلی کو ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر داد دی اور کہا کہ ‘انھوں نے ماضی میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کے باوجود اب اوپنر کے طور پر کھیل رہے ہیں اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ٹیم متحد ہے جس کا سہرا مصباح الحق کو جاتاہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ان فارم اظہرعلی اور سمیع اسلم کی صورت میں پاکستان نے بالآخر ٹیسٹ کرکٹ میں اوپننگ جوڑی ڈھونڈ نکالی ہے جو اگلے پانچ سالوں تک پوری بیٹنگ کو مضبوط کرے گی’۔سمیع اسلم کی بیٹنگ تکنیک پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘سمیع اسلم مضبوط اوپنر ہے جو 70 کی دہائی کے کلاسک انداز میں ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازی کرتے ہیں’۔اظہرعلی کی ایک روزہ کرکٹ میں کپتانی پر ان کا کہنا تھا کہ ‘سوال یہ ہوسکتا ہے کہ کیا وہ فطری طور پر ایک روزہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں یا نہیں لیکن جب ان پر تنقید ہوئی ہے تو انھوں نے دباؤ کو برداشت کرکے اور کارکردگی میں بہتری لاکر اس کو ثابت کردیا ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد اب کپتان کے حوالے سے بات کرنے کا کوئی موقع نہیں’۔
وہ کونسے کھلاڑی ہیں جو اگلے 5 سال تک پاکستانی بیٹنگ لائن کو انتہائی مضبوط بنائے رکھیں گے؟رمیز راجہ کا زبردست انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































