منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے وہ کھلاڑی جنہوں نے 300سے زائد سکور کیا ، اظہر علی کونسے نمبر ؟

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاری اظہرعلی نے دبئی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹرپل سنچری بنائی تویہ ٹیسٹ کرکٹ کی29ویں اورپاکستان کی جانب سے چوتھی ٹرپل سنچری تھی۔پاکستان کی جانب سے ایک اننگزمیں سب سے زیادہ رنزبنانے کااعزازحنیف محمدکے پاس ہے انہوں نے17جنوری1958ء میں ویسٹ انڈیزکے خلاف برج ٹاؤن میں337رنزبنائے۔دوسرے نمبرپرانضمام الحق نے یکم مئی2002ء کونیوزی لینڈکے خلاف لاہورمیں329رنزبنائے۔تیسرے نمبرپریونس خان نے21فروری2009ء کوسری لنکاکے خلاف کراچی میں313رنزبنائے۔چوتھے نمبرپراظہرعلی نے13اکتوبر2016ء کوویسٹ انڈیزکے خلاف دبئی میں302رنزبنائے اورناٹ آؤٹ رہے۔۔ طویل طرز کی کرکٹ میں پہلی ٹرپل سنچری انگلینڈکے اینڈی سینڈ ہیم نے اپریل 1930ء میں بنائی تھی۔ جبکہ اظہر علی سے پہلے آخری بار یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم نے فروری 2014ء میں انجام دیا تھا۔ٹرپل سنچری بنانے والے 25 بلے بازوں میں سے صرف ڈان بریڈ مین، برائن لارا، وریندر سہواگ اور کرس گیل ہی ہیں، جنہوں نے ایسا دو مرتبہ کر کے دکھایا۔ بلکہ برائن لارا نے تو اپریل 2004ء میں انگلینڈکے خلاف سینٹ جانز ٹیسٹ میں 400 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز تک کھیل ڈالی جو تاریخ کی واحد کواڈریپل سنچری بھی ہے اور سب سے بڑی اننگز بھی۔‎
جبکہ دوسری جانب ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز اظہرعلی اور سمیع اسلم نے اپنی عمدہ بیٹنگ کے سبب پاکستان کے 400ویں ٹیسٹ میچ کو شاندار ڈبل سنچری شراکت سے یادگار بنادیا۔یہ پاکستان کی تاریخ میں محض تیسرا جبکہ گزشتہ16سالوں میں پہلا موقع ہے کہ اْن کے اوپنرزنے ویسٹ انڈیزکے خلاف ڈبل سنچری شراکت قائم کی۔اس سے قبل آخری بار یہ کارنامہ مئی2000ء میں برج ٹاؤن کے مقام پر عمران نذیر اور محمد وسیم نے 219رنزکی اوپننگ شراکت قائم کرکے سرانجام دیاتھاجو کسی بھی ٹیم کے خلاف پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ پر قائم ہونے والی آخری ڈبل سنچری شراکت بھی تھی۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف سمیع اسلم اوراظہرعلی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں215رنز بنائے۔اظہرعلی اور سمیع اسلم کے درمیان قائم ہونے والی 215رنزکی شراکت درحقیقت پاکستانی ٹیسٹ ہسٹری میں کسی بھی ٹیم کے خلاف پاکستانی اوپنرزکی مجموعی طورپر چوتھی ڈبل سنچری شراکت بھی ہے جن میں سے تین انہوں نے ویسٹ انڈیز اور ایک ا?سٹریلیاکے خلاف اسکور کی ہے۔پہلے نمبرپر1997ء میں عمارسہیل اوراعجازاحمدنے کراچی میں298رنزبنائے،دوسرے نمبرپر2000ء میں عمران نذیراورمحمدوسیم نے برج ٹاؤن میں219رنزبنائے۔تیسرے نمبرپر2016ء میں اظہرعلی اورسمعی اسلم نے دبئی میں215رنزبنائے۔‎

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…