پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انڈرورلڈ ڈان نے شاہد آفریدی کو منہ بند رکھنے کی دھمکی دیدی ، اہم پیغا م بھی دیدیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور میانداد کے تنازعہ میں روزانہ کوئی نہ کوئی موڑ آرہا ہے ، حال ہی میں انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو کہ وہ میانداد کیخلاف معاملہ میں اپنے منہ کو بند رکھیں ۔ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ انڈرورلڈ کے ڈان دائود ابراہیم نے شاہد خان آفریدی کو میانداد کے معاملے میں منہ بند رکھنے کی دھمکی دی ہے۔ یاد رہے کہ داؤد ابراہیم اور جاوید میانداد آپس میں سمدھی ہیں۔
جبکہ دوسری جانب پاکستانی سابق کرکٹرزجاوید میانداد اورشاہد آفریدی کے درمیان سیزفائرکااعلان ہوگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی سابق کرکٹرزجاوید میانداد اورشاہد آفریدی کے درمیان سیزفائرکااعلان ہوگیااوردونوں قومی ہیروزکے درمیان اہم ملاقات کل ہفتہ کوکراچی میں ہوگی ۔جاوید میانداد جوکہ لاہورمیں ہیں وہ رات کی فلائیٹ سے کراچی پہنچیں گے ۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق دوبڑے کھلاڑیوں نے جاوید میانداد اورشاہد آفریدی کے درمیان ملاقات کرانے اورمعاملات بات چیت کے ذریعے طے کرنے کاکہاگیاجس پردونوں کھلاڑی راضی ہوگئے اورنجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کل کراچی میں دوپہرکے وقت ہوگی ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میچ فکسنگ کے الزامات لگانے پر لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ اسلام آباد کے وکیل محمد نعیم خان کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے جاوید میانداد پر تنقید کی گئی جس کے بعد میانداد کی جانب سے آفریدی پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا اگر جاوید میانداد کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہیں تو پیش کئے جائیں امید ہے وہ جلد اس نوٹس کا جواب دینگے واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اتوار کو جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی ۔
اس سے قبل شاہد آفریدی کے الزامات کے جواب میں جاوید میاندادکے الزامات کامعاملہ شدت اختیارکرگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی کی لیجنڈری کرکٹر کیخلاف محاذ کھولنے کی تیاری، جاوید میانداد کیخلاف قانونی کارروائی پر مشاورت شروع کردی۔افسوس کا اظہار کیا لیکن عادت نہیں بدلی، سوشل میڈیا پر آفریدی نے جاوید میانداد کی تعریف کی، یوٹرن کنگ نے سُپراسٹار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔شاہد آفریدی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں لیجنڈری کرکٹر کیخلاف زہر اگلا تو سوشل میڈیا پر شائقین نے کرارا جواب دیا، جس کے بعد انہوں نے بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھالیکن آج کے اعلان کے بعد شاہد آفریدی نے کرکٹ کے شائقین کوایک نئی خبرسنادی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، وکلاء سے مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں لیگل نوٹس بھجوائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فکسنگ الزامات لگانے پر لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے بیان پر وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی کی جانب سے آئندہ چند روز میں جاویدمیانداد کو لیگل نوٹس بھجوادیاجائیگا۔واضح رہے کہ گذشتہ روزجاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے۔پریس کانفرنس میں آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ میانداد کا کہنا ہے کہ آپ پیسوں کے لئے فیئرویل میچ مانگ رہے ہیں،جس پر آفریدی نے جواب دیا کہ میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے، اتنے بڑے کرکٹر کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھی

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…