کیپ ٹاؤن( آن لائن )آئی سی سی نے بگ تھری نظام کو تبدبل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ء4 کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا،پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ء4 میں سپیشل گروپ گرانٹ دینے کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔آئی سی سی کا اجلاس چیئرمین ششانک منوہر کی زیر صدارت کیپ ٹاؤن میں ہوا،پاکستان کی طرف سے شہریار خان نے شرکت کی ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے بگ تھری نظام کو تبدبل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ء4 کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا،پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ء4 میں سپیشل گروپ گرانٹ دینے کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔چیئرمین آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے،آئی سی سی کے گورننس کے سٹرکچر کو تبدیل کرنے کیلئے کام جاری ہے جو اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔اجلاس میں امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کیلئے ایڈوائزری گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو اپنی سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کرے گا،آسٹریلیا 2020ء4 میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کی میزبانی کرے گا،خواتین کا ٹی ٹونٹی ایونٹ الگ سے ہوگا جس میں چھ ماہ کا وقفہ لیا جائے گا۔آئی سی سی نے پی سی بی کے درخواست پر پاکستانی بورڈ کو خصوصی فنڈ دینے کی تجویز کو مان لیا ہے،اجلاس کی سفارشات فنانشل اور کمرشل افیئرز کمیٹی کے سپرد کردی گئیں ہیں۔۔