جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

آفریدی پر الزام،میانداد کن دو میچز پرفکس ہونے کا شبہ ظاہرکررہے ہیں؟پی سی بی کے سابق چیئرمین نے بتادیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ جاوید میانداد نے 1999 میں بھی دو مرتبہ ٹیم پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا تھا ٗ میانداد اور شاہد آفریدی کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ، میانداد کے پاس دو ہی راستے ہیں، وہ آفریدی کے خلاف ثبوت پیش کریں یا پھر معذرت کریں ۔ایک انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی نے خالد محمود نے کہا کہ میانداد نے 99 میں موہالی ٹیسٹ پرشبہ کا اظہار کیا تھا ٗ شارجہ کے ایک میچ پر بھی سوال اٹھایا تھا۔خالد محمود کے مطابق میچ فکسنگ سنگین مسئلہ ہے، ہمارے کھلاڑی اس میں ملوث رہ چکے ہیں لیکن بدترین ملزم کو بھی سماعت کا موقع دیا جاتا ہے۔خالد محمود نے خیال ظاہر کیا کہ شاید میانداد کے کے پاس کوئی ثبوت ہے جس کی بنا پر انہوں نے الزام لگایا۔ دو سینئر کھلاڑیوں نے جاوید میانداد پر بلابھی تان لیا تھا۔ انہیں ثبوت پیش کرنا چاہئے،ورنہ الزامات کی قیمت چکانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کی تحقیقات کرنی چاہیے، بھارت آئی سی سی میں معاملہ اٹھاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…