بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

جاوید میانداد اورشاہد آفریدی تنازعہ ،کرکٹ شائقین کےلئے اہم خبرآگئی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سابق کرکٹرزجاوید میانداد اورشاہد آفریدی کے درمیان سیزفائرکااعلان ہوگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی سابق کرکٹرزجاوید میانداد اورشاہد آفریدی کے درمیان سیزفائرکااعلان ہوگیااوردونوں قومی ہیروزکے درمیان اہم ملاقات کل (ہفتہ) کوکراچی میں ہوگی ۔جاوید میانداد جوکہ لاہورمیں ہیں وہ رات کی فلائیٹ سے کراچی پہنچیں گے ۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق دوبڑے کھلاڑیوں نے جاوید میانداد اورشاہد آفریدی کے درمیان ملاقات کرانے اورمعاملات بات چیت کے ذریعے طے کرنے کاکہاگیاجس پردونوں کھلاڑی راضی ہوگئے اورنجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کل کراچی میں دوپہرکے وقت ہوگی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میچ فکسنگ کے الزامات لگانے پر لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ اسلام آباد کے وکیل محمد نعیم خان کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے جاوید میانداد پر تنقید کی گئی جس کے بعد میانداد کی جانب سے آفریدی پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا اگر جاوید میانداد کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہیں تو پیش کئے جائیں امید ہے وہ جلد اس نوٹس کا جواب دینگے واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اتوار کو جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی ۔

جبکہ اس سے قبل شاہد آفریدی کے الزامات کے جواب میں جاوید میاندادکے الزامات کامعاملہ شدت اختیارکرگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی کی لیجنڈری کرکٹر کیخلاف محاذ کھولنے کی تیاری، جاوید میانداد کیخلاف قانونی کارروائی پر مشاورت شروع کردی۔افسوس کا اظہار کیا لیکن عادت نہیں بدلی، سوشل میڈیا پر آفریدی نے جاوید میانداد کی تعریف کی، یوٹرن کنگ نے سُپراسٹار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔شاہد آفریدی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں لیجنڈری کرکٹر کیخلاف زہر اگلا تو سوشل میڈیا پر شائقین نے کرارا جواب دیا، جس کے بعد انہوں نے بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھالیکن آج کے اعلان کے بعد شاہد آفریدی نے کرکٹ کے شائقین کوایک نئی خبرسنادی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، وکلاء سے مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں لیگل نوٹس بھجوائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فکسنگ الزامات لگانے پر لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے بیان پر وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی کی جانب سے آئندہ چند روز میں جاویدمیانداد کو لیگل نوٹس بھجوادیاجائیگا۔واضح رہے کہ گذشتہ روزجاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے۔پریس کانفرنس میں آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ میانداد کا کہنا ہے کہ آپ پیسوں کے لئے فیئرویل میچ مانگ رہے ہیں،جس پر آفریدی نے جواب دیا کہ میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے، اتنے بڑے کرکٹر کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھی
موضوعات:جاوید میانداد شاہد آفریدی لفظوں کی تکرار

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…