بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

سعید اجمل کے گھر خوشیا ں ہی خوشیاں، ہر طرف سے مبارکبادیں

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلا م آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) جادو گر سپنر سعید اجمل نے اپنی انتالیسویں سالگرہ منائی۔ قومی سپنر کا کہنا ہے کہ وہ فٹ ہیں اور جلد ٹیم میں کم بیک کریں گے۔ پاکستانی سٹار سپنر سعید اجمل انتالیس برس کے ہو گئے۔ سابق عالمی نمبر ایک باؤلر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ کرکٹ کے میدان میں نام بنانے کیلئے انہوں نے بہت محنت کی۔ گھر والوں سے خوب ڈانٹ بھی پڑی لیکن اپنا شوق کامیابی سے پورا کیا۔ سعید اجمل کا مزید کہنا تھا کہ وہ انتالیس سال کی عمر میں بھی مکمل فٹ ہیں۔ جب بھی انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا بھرپور پرفارمنس دیں گے۔ جادوگر سپنر اپنے ون ڈے کیرئیر میں 184 جبکہ ٹیسٹ کیرئیر میں 178 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
جبکہ اس سے قبل مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کیلئے شرط رکھ دی،آف سپنر کا کہنا ہے کہ پی سی بی مجھے 6، 7میچز کھیلنے دے، بہتر پرفارم نہ کرپایا تو بغیر کوئی مراعات لئے خود ہی چلا جاؤں گا ،میں سو فیصد فٹ ہوں اور باآسانی دو سے چار سال تک مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں، اگر میری ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو کوئی بات نہیں، میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کو کامیابی دلاسکتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکلاس اسپنر سعید اجمل کوالوداعی میچ کھلانے کی پلاننگ کررہاہے جبکہ آف اسپنر کے ارادے کچھ اور ہیں جو کسی بھی طرح کم بیک کرنے کی ہار ماننے کیلئے تیارنہیں ہیں۔انہوں نے باعزت رخصتی کے حوالے سے قدرے قابل قبول شرط عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ 6،7 میچز کھیلنے دیں بہتر پرفارم نہ کرپایا تو بغیر کوئی مراعات لئے خود ہی چلا جاؤں گا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کسی کھلاڑی کو جو ابھی ریٹائرمنٹ نہیں لینا چاہتا، آپ کہیں کہ آپ کرکٹ چھوڑ دیں، میں الحمد اللہ ابھی خود کو بہت فٹ محسوس کرتا ہوں، میں باآسانی دو سے چار سال تک مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں، اگر میری ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو کوئی بات نہیں، میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کو کامیابی دلاسکتا ہوں، مجھ سے پہلے کہا جاتا تھا کہ ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھا کر میں ٹیم میں آسکتا ہوں، اللہ کے فضل سے میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھادی ہے، اب میری ٹیم میں جگہ بنتی ہے یا نہیں؟ اس کافیصلہ سلیکٹرز کریں گے، میں نے اپنا کام کردیا ہے۔ اگر کسی کو میری ضرورت ہے تو ٹیم میں شامل کرے، نہیں ہے تو میں اپنی کرکٹ کھیل رہا ہوں اور جب تک سمجھوں گا کہ میں کرکٹ کھیل سکتا ہوں، کھیلتا رہوں گا۔میری ریٹائرمنٹ کے بارے میں باتیں سن کر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، میں نے طویل عرصے تک بہترین کرکٹ کھیلی ہے،دنیا کا نمبر ایک بولر رہا ہوں،بڑی بات نہیں کرتا پھر موقع مل گیا تو پھر دیکھیں گے کہ میں دوبارہ نمبر ایک تک پہنچ جاوں گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…