جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دبئی کا اولین ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ پاکستان نے ریکارڈز کے انبار لگا دیئے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخی دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نائب کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا ا?غاز کیا۔دونوں اوپنرز نے محتاط انداز میں بلے بازی کی اور کریز پر ڈٹے رہے۔پاکستانی اوپنرز کے سامنے کریبئن باولرز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ پہلی وکٹ کیلئے دونوں میں دو سو سترہ رنز کی شراکت داری ہوئی۔کیریئر کا پچاس واں ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی نے گیارہویں سینچری سکورکی دوسری طرف سمیع اسلم نے بھی اینڈ کو سنبھالے رکھا تاہم بدقسمتی سے وہ ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سینچری نہ بنا سکے۔وہ دو سو بارہ گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے نوے رنز بنا کر روسٹن چیز کی گیند پر بولڈ ہوئے دبئی کے میدان میں پہلی وکٹ کیلئے کسی بھی ٹیم کی جانب سے یہ سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز جنوبی افریقا کے گریم سمتھ اور پیٹرسن کو حاصل تھا جنہوں نے پاکستان کے خلاف ایک سو تریپن رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا تھا۔
دبئی کے اولین ڈے نائٹ ٹیسٹ میں اوپنر اظہر علی نے سنچری سکور کی ، وہ کیرئیر میں 11 سنچریاں بنا کر بائیں ہاتھ کے سابق اوپنر سعید انور کے ہم پلہ بن گئے۔ دبئی ٹیسٹ میں گلابی گیند اظہر علی کو خوب دکھائی دی ، اوپنر نے جی بھر کے ویسٹ انڈین باؤلرز کی پٹائی کی۔ اوپنر نے میدان کے چاروں ہی جانب گیند کو باؤنڈری کی سیر کروائی اور کیرئیر کے 50 ویں ٹیسٹ میں 11 ویں سنچری بنائی۔ دبئی کے اس تاریخی معرکے میں اظہر علی نے 184 گیندوں پر سینکڑہ داغا۔ 10 خوبصورت چوکے لگائے۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنا کر اظہر علی دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ واضح رہے کہ دبئی کہ واحد ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اب تک ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کیا ہوا ہے اور اس اولین میچ میں تاریخی ریکارڈز بنے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…