اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اسد شفیق نے پاکستان کے لیے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں کی فہرست میں لیجنڈری کرکٹروسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دبئی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوران اسد شفیق نے کمنز کی گیند پر اپنا 28واں رنز لیکر وسیم اکرم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اسد شفیق نے اب تک 46ٹیسٹ میچز میں نو سنچریوں کی بدولت 2904رنز سکور کئے ہیں جبکہ جبکہ وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں تین سنچریوں کی بدولت 2898رنز بنائے ہیں ۔
جبکہ دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کے خیال میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ وقت کی ضرورت ہے اور ہمیں یہ تبدیلی قبول کرنی ہوگی۔رمیز راجہ نے دبئی ٹیسٹ میچ کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی خاص کر ایشیائی خطے میں ضرورت محسوس ہو رہی تھی کیونکہ شائقین کی دلچسپی کم ہو رہی تھی اور لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں تھا۔رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ شائقین کا کھیل ہے اس میں جتنی بھی آمدنی ہوتی ہے اور جتنے بھی سپر سٹارز بنتے ہیں وہ شائقین کی وجہ سے بنتے ہیں اور اگر شائقین کی دلچسپی ہی ختم ہونے لگے تو پھر اس میں ایسی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں جن سے شائقین دوبارہ اس جانب متوجہ ہوں۔رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ اب پہلے کی طرح سیزن تک محدود نہیں رہی ہے بلکہ سارا سال کھیلی جا رہی ہے اس لحاظ سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز ضروری ہو گئے ہیں اور ہمیں اس تبدیلی کو قبول کرنا ہوگا۔رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ ابتدا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ گلابی گیند کا تجربہ کس حد تک کامیاب رہتا ہے اور کھلاڑیوں کا کیا ردعمل سامنے آتا ہے لیکن کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ٹیسٹ کھیلنے والا ہر ملک اپنے شیڈول میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کو شامل کرے۔رمیز راجہ کو یقین ہے کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرکٹ برقرار رہے گی اور یہ تاثر درست نہیں کہ اس سے روایتی ٹیسٹ کرکٹ کو کوئی خطرہ ہے۔
اسد شفیق نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا‘بڑا اعز از اپنے نام کر لیا
14
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں