جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

اظہرعلی کی ڈے اینڈنائٹ میچ میں سنچری ،نیاریکارڈقائم کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016 |

دبئی(نیوزڈیسک)پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی نے ایک نیاریکارڈاپنے نام کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔جمعرات کے روزشروع ہونے والے ویسٹ انڈیزکے خلاف تین میچوں کی سیریزکے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئ ۔اس ٹیسٹ میچ کے 62ویں اوورمیں اظہرعلی نے ویسٹ انڈین بائولرروسٹن چیزکی گیند کوبائونڈری پرپھینک کرڈے اینڈنائٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے اورایک نیااعزازاپنے نام کرلیاجبکہ اظہرعلی نے اپنے کیئرئرکی
11ویں سنچری بنائی واضح رہے کہ پاکستان نے آج ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کافیصلہ کیاتھااورجوکامیاب رہا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کالم کے پاس ہے جب کہ اس فہرست میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق بھی شامل ہیں۔مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کالم کو حاصل ہے جنہوں نے 101 ٹیسٹ میچوں میں 107 چھکے لگائے، آسٹریلیا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ 96 میچوں میں 100 چکے لگاکر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 103 ٹیسٹ میچوں میں 98 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو حاصل ہے جو اب تک 65 ٹیسٹ میچوں میں 68 چھکے لگاچکے ہیں جب کہ قومی ٹیم کی جانب سے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر مایہ ناز بلے باز یونس خان 108 ٹیسٹ میچوں میں 64 چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…