ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’مجھے خوشی ہوگی کہ آپ میرا ریکارڈ توڑ دیں‘‘

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تیز ترین سو ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے انڈین بولر روی چندر ایشوین نے اپنے ریکارڈ کو توڑنے کیلئے یاسر شاہ کو گڈ لک کہہ دیا ہے۔یاسر شاہ کو بھارتی کرکٹر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے دبئی ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں درکار ہیں۔ دبئی ٹیسٹ یاسر کے کیریئر کا سترہواں ٹیسٹ ہوگا جبکہ ایشون نے اٹھارویں ٹیسٹ میں سو وکٹیں مکمل کی تھیں۔ٹیسٹ سے قبل ایشون نے یاسر شاہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گڈ لک کا میسج دیا۔ سوشل میڈیا پر لکھا کہ یاسر کی بولنگ کو دیکھ کر کافی لطف آتا ہے۔
دوسری جانب دوسرے ون ڈے میں جوز بٹلر کو آؤٹ کرنے پر ٹیم کے حد سے زیادہ خوشیاں منانے پر بنگلہ دیشی کپتان نے انگلینڈ سے معافی مانگنے سے انکار کردیا، اس معاملے پر آئی سی سی نے میزبان کپتان اور فیلڈر صابر رحمان پر میچ فیس کا 20،20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔چٹاگانگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشرفی نے کہا کہ دراصل ہم نے کچھ غلط نہیں کیا تھا لہذا معافی نہیں مانگ سکتے، ہم صرف خوشیاں منارہے تھے، اس کے لیے انھیں ’ سوری ‘ نہیں کہہ سکتے تاہم وہاں جو کچھ ہوا اس پر فیصلہ میچ ریفری نے کیا۔واضح رہے کہ اس مقابلے میں بین اسٹوکس نے تمیم اقبال کے ساتھ ہاتھ ملانے سے بھی انکار کردیا تھا، مشرفی نے کہا کہ میں نے اس کی ویڈیو دیکھی ہے۔
وہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ جاوید میانداد نے 1999 میں بھی دو مرتبہ ٹیم پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا تھا ۔ میانداد اور شاہد آفریدی کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ، میانداد کے پاس دو ہی راستے ہیں، وہ آفریدی کے خلاف ثبوت پیش کریں یا پھر معذرت کریں۔ایک انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی نے خالد محمود نے کہا کہ میانداد نے 99 میں موہالی ٹیسٹ پرشبہ کا اظہار کیا تھا ? شارجہ کے ایک میچ پر بھی سوال اٹھایا تھا۔خالد محمود کے مطابق میچ فکسنگ سنگین مسئلہ ہے، ہمارے کھلاڑی اس میں ملوث رہ چکے ہیں لیکن بدترین ملزم کو بھی سماعت کا موقع دیا جاتا ہے۔خالد محمود نے خیال ظاہر کیا کہ شاید میانداد کے کے پاس کوئی ثبوت ہے جس کی بنا پر انہوں نے الزام لگایا۔ دو سینئر کھلاڑیوں نے جاوید میانداد پر بلابھی تان لیا تھا۔ انہیں ثبوت پیش کرنا چاہئے،ورنہ الزامات کی قیمت چکانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کی تحقیقات کرنی چاہیے، بھارت آئی سی سی میں معاملہ اٹھاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…