دبئی( آن لائن )پاکستان کی جانب سے تیز ترین سو وکٹیں ،قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا معرکہ 13اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا ، چونکہ یہ دونوں ٹیموں کیلئے پنک بال سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں اولین آزمائش بھی ہے لہٰذا لیگ سپنر یاسر شاہ نے پنک بال سے دوستی بڑھانا شروع کرتے ہوئے بھرپور مشق کا آغاز کر دیا ہے۔ یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ اس امتحان میں پورا اترنے کیلئے بھرپور ٹریننگ جاری ہے تاہم میری نظریں وکٹوں کی سنچری پر بھی ہیں جس کیلئے پانچ وکٹیں درکار ہیں اگر یاسر شاہ ٹیسٹ میچ میں یہ سنگ میل عبور کر جاتے ہیں تو وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین سو وکٹیں لینے والے باؤلر بن جائینگے اس سے قبل یہ اعزاز سعید اجمل نے 19جبکہ محمد آصف اور وقار یونس نے 20,20میچوں میں حاصل کیا ہے ۔