بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شاہدآفریدی کوکیوں ذلیل کیاجاتارہا؟شعیب اختربھی غصے میں ،جسٹس قیوم کی رپورٹ کو معاملہ پھر اُٹھادیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ جاوید میانداد کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں کیونکہ اگر یہ معاملہ بڑھ گیا تو پھر ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا اور بہت سے لوگوں کیلئے تماشا لگ جائے گا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ گزشتہ رات شاہد آفریدی کے ساتھ بات ہوئی ہے اور اسے سمجھایا ہے کہ معاملہ ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد کی بہت عزت کرتے ہیں اور بڑوں کو درگزر کرنا چاہئے اور اپنے الفاظ واپس لے لینے چاہئیں۔ انہوں نے گزشتہ دو تین ماہ میں شاہد آفریدی کو بہت ذلیل کیا ہے اور اس کے خلاف بہت کچھ کہا ہے۔ وہ شائد جذبات آ کر زیادہ بات کر گئے ہیں جبکہ آفریدی کا ردعمل فطری تھا، حالانکہ وہ اپنی بیٹنگ کی طرح کچھ بھی کہہ سکتا تھا لیکن پھر بھی اس نے برداشت کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے معاملات حل ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں لیکن اگر جاوید میانداد اپنے الفاظ واپس نہیں لیتے تو پھر بات بڑھے گی اور ایک نیا پنڈورا باکس کھلے گا۔ اگر معاملہ عدالت گیا تو پھر آفریدی والا کیس ہی نہیں رہے گا بلکہ پچھلی باتیں بھی نکلیں گی اور عدالت مزید معاملات پر بھی تحقیقات کرائے گی۔ جسٹس قیوم کی رپورٹ باہر آئے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…