نئی دہلی( آن لائن )بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی ساکشی دھونی کے خلاف کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ایف آئی آر ڈینس اروڑا نامی شخص نے ساکشی دھونی اور دیگر تین افراد کے خلاف درج کرائی ہے۔ڈینس اروڑا نے ایف آئی آر میں دعویٰ کیا ہے کہ ساکشی دھونی، ارون پانڈے، سبھا وتی پانڈے اور پریتیما پانڈے کی ایک مشترکہ کمپنی نے اس کے ایک جم اینڈ فٹنس سینٹر اسپورٹس فٹ ورلڈ کے حصص خریدے تھے۔ان حصص کے گیارہ کروڑ روپے ساکشی دھونی اور دیگر تین افراد نے ڈینس اروڑا کو ادا کرنے تھے تاہم انہوں نے صرف 2.25 کروڑ روپے ہی دیئے۔رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر ڈینس اروڑا نے پولیس سے رجوع کرکے گرو گرام پولیس اسٹیشن میں ان چاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ان کے ساتھی ارون پانڈے کا کہنا ہے کہ چونکہ ساکشی اب اس کمپنی کا حصہ نہیں رہیں لہذا ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتی۔ان کے بقول اس حوالے سے مقدمہ دہلی ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے ، جس کے فیصلے تک ایف آئی آر کو درج نہیں ہونا چاہئے تھا۔دوسری جانب پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ ساکشی دھونی نے اس حوالے سے اپنا موقف اب تک بیان نہیں کیا ہے۔۔#/s#