دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا۔یہ پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا جو پنک بال سے کھیلا جائے گا اور اس کے لیے پاکستان ٹیم کی پریکٹس بھرپور انداز میں جاری ہے۔تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوجانے کے بعد پاکستان ٹیم کی ٹریننگ اب فل سوئنگ میں آگئی ہے اور دبئی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اس ٹیسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ پنک بال سے کھیلے جانے والا یہ مقابلہ ڈے اینڈ نائیٹ ہوگا۔گرین شرٹس نے کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔کپتان مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑی فیلڈنگ ،بولنگ اور بیٹنگ کیلئے فوکسڈ نظر آئے۔پنک بال سے کھیلنے کے لئے ایکسائیٹمنٹ بھی عروج پر ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پنک بال اور ڈے اینڈ نائیٹ کنڈیشن مشکل ہوں گی لیکن اچھی پرفارمنس کے لئے پر امید ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں