جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کاتنازعہ،محمد یوسف ،سکندر بخت،شعیب اختر،عامر سہیل اور عارف عباسی بھی میدان میں کود پڑے،بات بڑھ گئی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)سابق کر کٹرز بھی جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کے مابین لڑائی پر تقسیم ہو گئے،بعض کر کٹرز نے شاہد آفریدی اور کچھ جاوید میاں داد کے حق میں بول پڑے۔تفصیلات کے مطابق جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کے مابین لڑائی پر تقسیم ہو گئے ہیں ۔ سابق بلے باز محمد یوسف کا کہنا ہے کہ جاوید بھائی نے جو الزام لگائے وہ انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں، جاوید بھائی یا تو الزام واپس لیں یا پھر ثبوت پیش کریں، اگر الزام واپس نہ لیں تو آفریدی کو ضرور عدالت جانا چاہئے۔دوسری جانب سکندر بخت کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو عدالت میں ضرور جانا چاہئے، اتنے سنگین الزام کے بعد آفریدی کو پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ میانداد الفاظ واپس بھی لے لیں تو بھی تحقیقات توبنتی ہے، یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے حل ہونا چاہئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ کراچی آکر جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان لڑائی کو ختم کرائیں گے ، شاہد آفریدی معاملہ کو عدالت لے گئے تو پنڈورا بکس کھل جائے گا، کئی کے نام سامنے آجائیں گے، شعیب اختر نے کہا کہ جاوید میانداد کے الزامات کو لیکر شاہد آفریدی عدالت گئے تو کئی چہرے سامنے آئیں گے اور نیا پنڈورا بکس کھل جائے گا۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کیرئیر کے اختتام پر ہیں اس لئے وہ نہیں چاہتے کہ ان پر بھی فکسر کا الزام لگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں ثالثی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ، دونوں کو بٹھا کر معاملہ حل کرائیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اگر شاہد آفریدی نے فکسنگ کی ہے تو پھر جاوید میانداد انہیں کیسے چھوڑ سکتے ہیں، دونوں کی لفظی جنگ سے پاکستانی کرکٹ کو نقصان پہنچا۔ سابق سربراہ پی سی بی عارف عباسی کہتے ہیں آفریدی شوق سے عدالت جائیں جبکہ میانداد نے انہیں معاف کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔ جاوید میانداد کا معاف کرنا اور شاہد آفریدی کا شکریہ شائقین کے ذہنوں میں کئی سوال چھوڑ گیا۔ عامر سہیل نے کہا کہ جاوید میاں داد سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی،آفریدی عدالت جاتے تو گڑے مردے نکلتے اور عدالت جانے سے نیا محاذ کھل جاتا۔سرفراز نواز نے کہا کہ جاوید میاں داد نے شاہد آفریدی کو معاف کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔سعید اجمل نے کہا کہ جاوید میاں داد نے شاہد آفریدی کو معاف کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا،اب شاہد آفریدی کو بھی اپنا دل صاف کرلینا چاہیے۔پی سی بی آفریدی کو فیئر ویل میچ دے پی سی بی نے انضمام الحق کو بھی فیئر ویل میچ دیا تھا،سابق چیئرمین پی سی بی عارف عباسی نے کہا کہ جاوید میاں داد بہت قابل احترام شخص ہیں،میاں داد جیسا شخص غلط بات کرہی نہیں سکتا،پاکستانی کرکٹ ٹیم میں جاوید میاں داد جیسے کھلاڑیوں کو آنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…