بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ٹیسٹ ٹیم کی کامیابی کاراز،مصباح الحق کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ موجودہ ٹیم کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اس کی خود اعتمادی ہے ۔ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ بحیثیت کپتان جب وہ اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں تو 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کبھی نہیں بھول سکتے جس نے انھیں اور پوری ٹیم کو نیا حوصلہ دیا تھا ٗمیں ٹیم سے باہر تھا ۔ واپسی ہوئی اور مجھے کپتان بنا دیا گیا ۔ ہمارا مقابلہ دنیا کی بہترین ٹیم سے تھا ۔ پاکستانی ٹیم نے اچھا کھیل کر دونوں ٹیسٹ میچز ڈرا کیے۔ درحقیقت یہی وہ موقع تھا جس نے ٹیم کے اندر نیا حوصلہ پیدا کیا اس میں خود اعتمادی آئی اور پھر اس کی کارکردگی میں بہتری آتی گئی۔مصباح الحق سے سوال تھا کہ ماضی میں بڑے بڑے نام پاکستانی ٹیم میں شامل رہے تاہم موجودہ ٹیم میں ایسی کیا خوبی ہے جس نے اسے عالمی نمبر ایک بھی بنایا اور اس کی کارکردگی میں مستقل مزاجی بھی ہے؟مصباح الحق نے اس کا کریڈٹ اپنے تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہاکہ ٹیم میں بڑے نام نہیں ہیں اور نہ ہی سپراسٹارز ہیں لیکن ہر کھلاڑی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔اس کا ٹیم کی جیت میں حصہ ہے ۔ ہر کھلاڑی نے اپنی صلاحیت سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے۔اظہرعلی۔ اسد شفیق۔ یاسرشاہ اور سرفراز احمد یہ پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ دیگر نوجوان باصلاحیت کرکٹرز بھی سامنے آئے ہیں جو آنے والے برسوں میں ٹیم کو بھرپور بنیاد فراہم کرسکیں گے۔ درحقیقت یہ ٹیم صحیح راستے پر چل رہی ہے ۔ اسے ایک بنیاد مل گئی ہے ایک طریقہ کار ملا ہے اب تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت سے اسے جاری رکھنا ہے۔مصباح الحق سے پوچھا گیا کہ بحیثیت کپتان آپ نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتے ہیں ان میں سے کس جیت کو سب سے اہم سمجھتے ہیں؟آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش بہت بڑی کامیابیاں تھیں لیکن انگلینڈ کے حالیہ دورے کو غیرمعمولی کارکردگی سمجھتا ہوں حالانکہ ہم نے سیریز برابر کی لیکن یہ بھی بہت بڑی کارکردگی ہے کیونکہ اس دورے سے قبل کئی لوگوں نے ہمیں بالکل ہی نظرانداز کردیا تھا اور ان کا خیال تھا کہ ہم نہیں جیت سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…