لاہور ( این این آئی) ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی بادشاہت ختم،نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی پر بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پرآگیا جس کے بعد اب آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ چمپئن شپ میس بھارت کو دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جاری ہے۔ بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ہی 2 ٹیسٹ میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے اور تیسرے میچ پر بھی بھارت کی گرفت مضبوط ہے اور بھارت نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے تاہم جاری میچ سے پہلے ہی بھارت نے پاکستان سے ٹیسٹ نمبر ون ٹیم کا اعزاز چھین لیا ہے اور اب ٹیسٹ چمپئن شپ میس بھی بھارت کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔رواں برس 21 ستمبرکو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ چمپئن شپ میس دی تھی لیکن بھارت کے نمبر ایک پوزیشن پر آنے کے بعد پاکستان نے ٹیسٹ میس 3 روز قبل دبئی بھجوا دی تھی اور اب اندور ٹیسٹ کے اختتام پر سنیل گواسکر ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیسٹ چمپئن میس ویرات کوہلی کو دیں گے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان ٹیم سے اہم اعزازچھین لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
پاکستان بھر میں طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری
-
بارش کا سسٹم پاکستان میں داخلے کے قریب، موسم بدلنے کا امکان



















































