منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شاہدآفریدی اورجاویدمیانداد کاتنازعہ،شعیب اختر کھل کر ایک فریق کی حمایت میں سامنے آگئے،خطرناک انتباہ کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ جاوید میانداد کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں کیونکہ اگر یہ معاملہ بڑھ گیا تو پھر ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا اور بہت سے لوگوں کیلئے تماشا لگ جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ گزشتہ رات شاہد آفریدی کے ساتھ بات ہوئی ہے اور اسے سمجھایا ہے کہ معاملہ ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد کی بہت عزت کرتے ہیں اور بڑوں کو درگزر کرنا چاہئے اور اپنے الفاظ واپس لے لینے چاہئیں۔ انہوں نے گزشتہ دو تین ماہ میں شاہد آفریدی کو بہت ذلیل کیا ہے اور اس کے خلاف بہت کچھ کہا ہے۔ وہ شائد جذبات آ کر زیادہ بات کر گئے ہیں جبکہ آفریدی کا ردعمل فطری تھاحالانکہ وہ اپنی بیٹنگ کی طرح کچھ بھی کہہ سکتا تھا لیکن پھر بھی اس نے برداشت کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے معاملات حل ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں لیکن اگر جاوید میانداد اپنے الفاظ واپس نہیں لیتے تو پھر بات بڑھے گی اور ایک نیا پنڈورا باکس کھلے گا۔ اگر معاملہ عدالت گیا تو پھر آفریدی والا کیس ہی نہیں رہے گا بلکہ پچھلی باتیں بھی نکلیں گی اور عدالت مزید معاملات پر بھی تحقیقات کرائے گی۔ جسٹس قیوم کی رپورٹ باہر آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…