اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلاٹیسٹ میچ ،یاسرشاہ کےلئے بڑاریکارڈاپنے نام کرنے کاسنہری موقع

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی یاسر شاہ نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا معرکہ 13اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا ، چونکہ یہ دونوں ٹیموں کیلئے پنک بال سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں اولین آزمائش بھی ہےجبکہ یاسرشاہ نے بھی نیااعزازاپنے نام کرنے کےلئے پریکٹس شروع کردی ہے ۔اس سلسلے میں یاسرشاہ کاکہناہے کہ اس میچ میں وہ بھرپورتیارکے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلوں کیونکہ پانچ وکٹ لیناایک میچ میں مشکل ضرورہے لیکن ناممکن نہیں ہے کرکٹ کے ماہرین کے مطابق اگر یاسر شاہ اس ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ پاکستان کے لیے تیز ترین 100ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے کھلاڑی ہوں گے ،یاسر شاہ سے قبل سعید اجمل نے پاکستان کے لیے 19جبکہ وقار یونس اور محمد آصف نے 20،20ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کررکھا ہے ۔کیریئر کے9ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے کا اعزاز پانیوالے یاسر شاہ کیلئے اب کیریئر کا 17واں ٹیسٹ اس لحاظ سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ گلابی گیند سے کھیلا جائے گا جس کا انہیں اس سے قبل کوئی تجربہ نہیں ہے ۔ماہرین کاکہناہےکہ نئی گیند سے کھیلنے کاتجزبہ پاکستان کےلئے کوئی بڑامسئلہ نہیں کھڑاکرے گی ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…