منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

آپ قابل احترام ہیں‘ آپ کی بات مان لیتا ہوں!!! ’’جاوید میانداد بازی لے گئے‘‘شاہد آفریدی کو معاف کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد اور مایہ نا آل راؤنڈر شاہد آفری کے درمیان تنازمعہ میں عمران خان اور وسیم اکرم کی مداخلت کے بعد جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کو معاف کرتے ہوئے ان کیخلاف کسی بھی نوعیت کا بیان نہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جاوید میانداد نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے میرا دل بہت دکھایا ہے لیکن میں ان کو بڑا ہونے کی حیثیت سے معاف کرتا ہوں اور ان سے متعلق کہے گئے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میں نے یہ اقدام پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے جاوید میانداد سے متعلق کہا تھا کہ ان کا مسئلہ ہمیشہ پیسہ رہا ہے اور اب بھی ان کا مسئلہ پیسہ ہی ہے اس کے جواب میں جواب میانداد نے الزام لگایا تھا کہ شاہد آفریدی میچ فکس کئے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شروع ہونیوالی اس لفظی جنگ پر عمران خان نے بھی نوٹس لیا اور کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کیلئے بہت برا ہوا ہے جبکہ سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اسے برا شگون قرار دیا تھا دونوں سینئرز کھلاڑیوں نے اس جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے طور پر جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کو معاملے کی سنگینی کو سمجھایا جس کے بعد جاوید میانداد نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی سے متعلق اپنے الفاظ واپس لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ شاہد آفریدی نے میرا دل دکھایا ہے تاہم شاہد آفریدی کی طرف سے سیز فائر کا ابھی اعلان سامنے نہیں آیا کیونکہ انہوں نے جاوید میانداد کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کررکھا ہے کرکٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر یہ معاملہ آگے بڑھا تو ایک نیا پنڈورا بکس کھل جائے گا اور ممکن ہے کہ پھر بول سے باہر آنیوالا جن قابو ہی نہ آسکے۔
دوسری جانب پاکستان کے سابق سینئر کھلاڑیوں نے میانداد اور آفریدی کے درمیان جھگڑے کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جھگڑے کو طول پکڑنا ہی نہیں چاہیئے تھا دونوں کھلاڑیوں سے اچھائی کی امید ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاوید میانداد نے اپنے الفاظ واپس لے کر اور شاہد آفریدی کو معاف کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے امید ہے شاہد آفریدی بھی ایسا ہی کریں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے اس جھگڑے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی پاکستان کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے دونوں کو معاملے کی سنگینی کا احساس کرنا چاہیئے اور بات کو یہیں پر ختم کر دینا بہتر ہو گا۔ جبکہ سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور پاکستان میں الوداعی میچ کی کوئی روایت نہیں ہے لیکن اس حوالے سے دو سینئرز کا لڑنا پاکستان کی کرکٹ کے لئے کسی صورت بہتر نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…