منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

بڑا کرکٹر وہ ہوتا ہے جو صحیح وقت پر۔۔۔۔۔’’لالے ‘‘کوجاوید میاندادکادبنگ جواب

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی(آئی این پی) سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بڑا کرکٹر وہ ہوتا ہے جو صحیح وقت پر کرکٹ چھوڑدے جب کہ شاہد آفریدی کی ڈیمانڈ اب ختم ہوچکی ہے۔شاہد آفریدی کی جانب سے لگائے گئے الزام پر سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اپنا وقت بھول گئے یہ وہ بندہ ہے جس کی ٹیسٹ کرکٹ میں میں نے سنچری کروائی تاہم عزت ایسے نہیں ملتی، عزت دینے والا اللہ ہے جب کہ پوری دنیا میرے اور عمران خان کے بارے میں جانتی ہے، ان کے بیان کا پی سی بی نوٹس لے نہ لے عوام ضرور لیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی ڈیمانڈ اب ختم ہوچکی ہے،آفریدی ایسا کھلاڑی ہے کہ پتا نہیں ہوتا اسکور کرے گا بھی یا نہیں جب کہ بڑا کرکٹر وہ ہوتا ہے جو صحیح وقت پر کرکٹ چھوڑدے۔واضح رہے کہ سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جاوید میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا اوریہی فرق ہے عمران خان اورجاوید میانداد میں۔

سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عوام سے جو پیار اور محبت مل رہی ہے وہ کافی ہے،20سالہ کیریئر میں اللہ نے جو نام دیا وہ پہلے بھی تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، مجھے فیئرویل ملنے یا نہ ملنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جاوید میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا اوریہی فرق ہے عمران خان اورجاوید میانداد میں،پاکستان سپر لیگ میں بھی حصہ لوں گا اور آئندہ کا لائحہ عمل پی سی بی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد طے کروں گا۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بدولت عوام سے پیار اور محبت کا رشتہ اب تک قائم ہے 20 سالہ کیریئر میں اللہ نے جو نام دیا ہے وہ پہلے بھی تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا حالات جیسے بھی ہوں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی نے ملک میں نیا ٹیلنٹ متعارف کرانے کے لئے اہم کردار ادا کیا پہلے میں نے اس کی کپتانی کی اب پشاور زلمی کا صدر بننے کے بعد ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کے ساتھ پاکستان سپر لیگ میں بھی حصہ لوں گا اور آئندہ کا لائحہ عمل پی سی بی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد طے کروں گا۔ بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ درپیش رہا ہے ملک کے اتنے بڑے کرکٹر کو پیسوں کی بات نہیں کرنی چاہئے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…