پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ویرات کوہلی کا بلا رنز اگلنے لگا ۔۔۔! بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا 

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندور(آن لائن)  بطور کپتان سنچریاں بنانے کے معاملے میں ویرات کوہلی نے اپنے پیشرو دھونی، منصور پٹودی اور سارو گنگولی کو پیچھے چھوڑدیا، وہ اندور میں بطور کپتان چھٹی سنچری داغ کر چوتھے کامیاب قائد بن گئے۔انھوں نے جنوری 2015 میں دھونی سے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت حاصل کی تھی، ان سے زیادہ بطور کپتان سنیل گاوسکر(11)، محمد اظہرالدین(9) اور سچن ٹنڈولکر (7 سنچریاں) نمایاں ہیں،واضح رہے کہ منصورعلی خان پٹودی، سارو گنگولی اور مہندرا سنگھ دھونی نے بطور کپتان 5،5 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق  ویرات کوہلی کا بیٹ پھر سے رنز اگلنے لگا،کپتان کی ناقابل شکست سنچری سے تقویت پا کر بھارت نے اندور ٹیسٹ کے ابتدائی دن 3 وکٹ پر 267 رنز بنالیے، کوہلی 103 اور اجنکیا راہنے 79پر ناٹ ا?ؤٹ رہے،ان کے درمیان 167 کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوچکی،کیوی بولرز خاص تاثر نہ چھوڑ سکے۔تفصیلات کے مطابق اندور ٹیسٹ کے ابتدائی دن کیوی بولرز بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے، جنھوں نے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے ناقابل شکست سنچری جڑ دی، ٹاس جیتنے والے بھارت نے ابتدائی دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹ پر267 رنزاسکور بورڈ پر سجائے، کوہلی 103 اور اجنکیا راہنے 79رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ان کے درمیان اب تک چوتھی وکٹ کیلیے 167رنز کی پارٹنر شپ بن چکی۔کوہلی نے کیریئر کے48 ویں ٹیسٹ میں 13ویں جبکہ جولائی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنی پہلی ڈبل سنچری کے بعد پہلی تھری فیگر اننگز سجائی، اس دوران7 اننگزمیں ان کا زیادہ اسکور45 رہا تھا،راہنے نے کیوی اسپنر جیتن پٹیل کو چھکا لگاکر کیریئر کی 10ویں ففٹی مکمل کی،کیوی کپتان کین ولیمسن وائرل انفیکشن سے نجات پانے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے۔میزبان بیٹسمینوں نے اختتامی سیشن کے 34 اوورز میں کوئی وکٹ گنوائے بغیر شاندار بیٹنگ سے شائقین کو محظوظ کیا، لنچ کے بعد ون ڈاؤن بیٹسمین چتیشور پجارا 41رنز بناکر لیفٹ آرم اسپنر مچل سینٹنر کی عمدہ گیند پر بولڈ ہوگئے، انھوں نے کوہلی کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلیے 40رنز جوڑے،قبل ازیں ابتدائی سیشن میں دونوں بھارتی اوپنرز نے پویلین کی راہ لی۔ٹیم کو پہلا نقصان 26 کے ٹوٹل پر مرلی وجے کی صورت میں پہنچا، وہ محض 10رنز بناکر جیتن پٹیل کی گیند پر شارٹ لیگ پوزیشن پر موجود ٹام لیتھم کا کیچ بنے، دو برس بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے گوتم گمبھیر نے اگرچہ اچھا آغاز کیا لیکن کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ نے انھیں اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھانس لیا، وہ 29رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے، واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…