منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

تم اگر پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کھیلنا چاہتے ہو تو ایک کام کرنا ہوگا شاہد آفریدی کیلئے کرکٹ کی دنیا میں واپسی کی شرط رکھ دی گئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بن سکتی ہے لیکن اس کیلئے انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر بہت اچھی ٹیم منتخب کی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے متاثرکن ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولرز کے ساتھ تین سپنرزکوبھی شامل کیاگیا ہے۔بابر اعظم نے ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی جس کی بنا پر انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بابراعظم کی بلے بازی کی تکنیک شاندار ہے اور وہ اس قابل ہیں کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں سلیکٹ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو کھلانا ہے یا نہیں یہ فیصلہ صرف پی سی بی کا ہے ، چیف سلیکٹر صرف مشورہ دےسکتا ہے۔ اگر آفریدی فرسٹ کلاس کھیل رہا ہے تو اس کا ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں مستقبل موجود ہے ، آفریدی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…