جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اصل ’’فکسر ‘‘اور‘‘دلال‘‘انڈین پریمئیر لیگ کے سابق چیئرمین کے تہلکہ خیز انکشافات نے دنیامیں ہنگامہ برپاکردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کے اصل ’’فکسر ‘‘اور‘‘دلال‘‘انڈین پریمئیر لیگ کے سابق چیئرمین کے تہلکہ خیز انکشافات نے دنیامیں ہنگامہ برپاکردیا، انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین للت مودی نے سپریم کورٹ کے ساتھ سرد جنگ کے سبب بحران سے دوچار بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں لٹیرا اور دلال قرار دیدیا ہے۔للت مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انوراگ ٹھاکر اور راجیو شکلا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کے موجودہ چیئرمین راجیو شکلا دلال اور بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر اصل فکسر ہیں۔آئی پی ایل 2010 میں باضابطگیوں، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور دیگر معاملات پر 2013 میں للت مودی پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور انہیں آئی پی ایل کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔اپنی ٹوئٹ میں مودی نے کہا کہ بی سی سی آئی میں پہلے کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور واحد حل مکمل طور پر بورڈ میں صفائی ہے جیسا کہ لودھا کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے۔انہوں نے انوراگ ٹھاکر کی اہلیت پر سوالات اٹھائے جہاں اس سے قبل بی سی سی آئی اس حوالے سے وضاحت دے چکی ہے۔یاد رہے کہ بی سی سی آئی صدر کا اہل وہی شخص ہوتا ہے جس نے کبھی باقاعدہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہو اور رپورٹس کے مطابق اس عہدے کے حصول کیلئے انوراگ ٹھاکر نے مبینہ طور پر طے شدہ منصوبے کے تحت 2001 میں ایک میچ کھیلا جو ان کے کیریئر کا واحد فرسٹ کلاس میچ تھا۔سابق آئی پی ایل چیف نے الزام عائد کیا کہ انوراگ ٹھاکر زبردستی ہماچل پردیش کی ٹیم کا حصہ بنے کیونکہ اس وقت ان کے والد وہاں کے وزیر اعلیٰ تھے۔راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر للت مودی نے حال ہی میں دبئی میں اپنی ریاست کے کرکٹ حکام سے ملاقات کر کے لودھا کمیشن کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…