’’کرکٹ کی دنیا سے انتہائی بری خبر ‘‘ معروف ترین کھلاڑی وفات پاگئے

8  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر جان گلیسن انتقال کر گئے، ان کی عمر 78 برس تھی۔ گلیسن آسٹریلیا کے 242 ویں ٹیسٹ کرکٹر تھے اور انہیں 1967ء سے1972ء کے دوران 29ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جس میں 36کی اوسط سے 93وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ انہوں نے 1966ء سے 1975ء کے دوران 116فرسٹ کلاس میچز میں 430وکٹیں بھی لے رکھی تھیں ۔
دوسری جانب دنیائے کرکٹ کو آج ایک اور صدمہ اس وقت برداشت کرنا پڑا جب جنوبی افریقہ کے مقامی کرکٹر لوکھانیا ٹسیکی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ فورٹ ہیئر اکیڈمی کے 22سالہ کھلاڑی لوکھانیاٹسیکی اپنی روز مرہ ٹریننگ کے بعد سستانے کے لیے بیٹھے تو اچانک کھانستے کھانستے نیچے گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایلس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اسی دن انتقال کرگئے ۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن جنوبی افریقی کرکٹ کیلئے غم کا دن ہے ،وہ ٹسیکی کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لیے تیار ہیں‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…