دنیائے کرکٹ کے سپر سٹارز اینڈی رابرٹس ، ڈیمن مارٹن ، ڈینی موریسن ، جونٹی رہوڈ نے کراچی کے ساحل سمندر کادورہ کیا اورخوب انجوائے کیا ۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے آئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے ساحل پر خوب موج مستی کی ۔بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر اینڈی رابرٹس نے اونٹ پر سواری کی ۔ فیلڈنگ سے شہرت پانے والے جنوبی افریقی سٹار جونٹی رہوڈز نے گھڑ سواری کے مزے لیے ۔سٹائلش بلے باز ڈیمین مارٹن موٹر سپورٹس سے دل بہلاتے رہے ۔ کیوی کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے بھی ساحل پر خوب ہلا گلہ کیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں کو 136 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریزجیت لی ۔ابو ظہبی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 172 رنزپرآئوٹ ہوگئی اورپاکستان نے تیسراایک روزہ میچ 136زنزسے اپنے نام کرلیا۔ویسٹ انڈیزکی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز دنیش رامدین سب سے زیادہ 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔بریتھ ویٹ نے 32، ایون لیوس 22، ڈیرن براوو 17، مارلن سیمولز13، کیرون پولارڈ 11، کپتان جیسن ہولڈر 26، الزاری جوزیف 2 جب کہ سنیل نارائن اور سلیمان بین بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شانداری بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد نواز نے 3، وہاب ریاض 2، شعیب ملک، سہیل خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جبکہ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان اظہر علی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اظہر علی اور شرجیل خان نے ٹیم کو 85 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شرجیل خان 38 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے جبکہ کپتان اظہرعلی نے 101رنزبنائے اوربابراعظم نے تیسرے میچ میں بھی سنچری سکورکی اور وہ 106 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کرآوٹ ہوئےشعیب ملک 5، محمد رضوان ، عماد وسیم اور محمد نواز 4،4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی ٹیم نے تیسراایک روزہ میچ جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی جیت لی