بابر اعظم کیلئے بڑی خوشخبری ،زبردست خبر آگئی

7  اکتوبر‬‮  2016

دبئی( آن لائن )بابر اعظم کیلئے بڑی خوشخبری ،زبردست خبر آگئی،ویسٹ انڈیز کے خلاف ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہو گئی ہے اور انھیں ون ڈے سیریز کے بعد بھی متحدہ عرب امارات میں ہی روک لیا گیا ہے۔بابر اعظم کے لیئے ون ڈے سیریز غیر معمولی رہی۔ تین لگاتار سنچریاں اسکورکرنے والے وہ پاکستان کے تیسرے بیٹسمین بنے جبکہ تین میچوں کی سیریز میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔بابر اعظم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کی پہلے بھی اطلاعات تھیں لیکن اب ان کی شمولیت یقینی ہو گئی ہے۔ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے دو تین روز میں متوقع ہے لیکن بابر اعظم کو متحدہ عرب امارات میں روک لیا گیا ہے۔ سابق کپتان یونس خان کے پہلے ٹیسٹ کے لیئے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کی ٹیسٹ میچ میں بھی شمولیت کا قومی امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مڈل آرڈربلے باز بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکیخلاف مسلسل تین میچوں میں سنچریاں اسکورکرنے والے دنیاکے ساتویں جبکہ پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے صرف ظہیر عباس اور سعید انور ہی یہ کارنامہ سرانجام دے سکے تھے۔تیسرے اور آخری میچ میں 117رنزکی اننگزکی بدولت بابراعظم کا حالیہ پاک ویسٹ انڈیزسیریزمیں مجموعہ 360رنزہوگیاہے جو تین ون ڈے میچوں کی باہمی سیریزمیں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کے پاس تھاجنہوں نے 2013 میں بھارت کے خلاف ہوم سیریزکے تین میچوں میں تین سنچریوں سمیت 342رنزبنائے تھے۔بابر اعظم نے 117 رنزکی اننگزکی بدولت مین آف دی میچ
ایوارڈ حاصل کرکے مسلسل زیادہ میچوں میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے کا شعیب ملک اور عمران فرحت کا قومی ریکارڈ بھی ہیں ۔
اس سے قبل تمام کرکٹ کے حلقوں میں چہ مگہ ئیاں ہو رہی تھی کہ بابر اعظم کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے ۔ مگر ویسٹ انڈیز کیساتھ ہونے والی سریز ہونےوالی سریز میں شاندار پرفارمنس کی وجہ سے ان کیلئے کرکٹ کے دروازے کھول گئے ہیں ۔ انہیں ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…