جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’بھارتی کرکٹ بورڈ والے ’دلال‘ ہیں‘‘ بھارت میں کون کس طرح میچ فکسنگ کرتا ہے؟

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین للت مودی نے سپریم کورٹ کے ساتھ سرد جنگ کے سبب بحران سے دوچار ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں لٹیرا اور دلال قرار دیا ہے۔للت مودی نے اپنے پیغام میں انوراگ ٹھاکر اور راجیو شکلا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کے موجودہ چیئرمین راجیو شکلا دلال اور بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر ‘اصل فکسر’ ہیں۔آئی پی ایل 2010 میں باضابطگیوں، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور دیگر معاملات پر 2013 میں للت مودی پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور انہیں آئی پی ایل کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ا اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ بی سی سی آئی میں پہلے کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور واحد حل مکمل طور پر بورڈ میں صفائی ہے جیسا کہ لودھا کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے۔انہوں نے انوراگ ٹھاکر کی اہلیت پر سوالات اٹھائے جہاں اس سے قبل بی سی سی آئی اس حوالے سے وضاحت دے چکی ہے۔یاد رہے کہ بی سی سی آئی صدر کا اہل وہی شخص ہوتا ہے جس نے کبھی باقاعدہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہو اور رپورٹس کے مطابق اس عہدے کے حصول کیلئے انوراگ ٹھاکر نے مبینہ طور پر طے شدہ منصوبے کے تحت 2001 میں ایک میچ کھیلا جو ان کے کیریئر کا واحد فرسٹ کلاس میچ تھا۔سابق آئی پی ایل چیف نے الزام عائد کیا کہ انوراگ ٹھاکر زبردستی ہماچل پردیش کی ٹیم کا حصہ بنے کیونکہ اس وقت ان کے والد وہاں کے وزیر اعلیٰ تھے۔راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر للت مودی نے حال ہی میں دبئی میں اپنی ریاست کے کرکٹ حکام سے ملاقات کر کے لودھا کمیشن کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…