دبئی( آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی رینکنگ میں اس وقت پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کے 110 پوائنٹس ہیں۔ بھارت نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کیخلاف کولکتہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت نے کولکتہ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 178 رنز سے شکست دی تھی۔ اگر بھارت تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو وہ 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لے گا۔ تاہم اگر بھارت دو، صفر سے سیریز اپنے نام کرتا ہے تو اسے صرف 3 پوائنٹس ملیں گے جس کے بعد وہ پہلی پوزیشن پر تو آجائے گا گا لیکن اس سے پاکستان کو دوبارہ نمبر ون بننے کا چانس مل جائے گا۔ اگر پاکستان متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کر دیتا ہے تو اس کے پوائنٹس میں اضافہ ہو جائے گا۔ دوسری جانب اگر نیوزی لینڈ بھی تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دے تو ، صرف اسی صورت میں پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آجائے گا گا۔